چین اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ، چینی سفارتکار

2021-05-09 16:52:50
شیئر:

چین  اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ، چینی سفارتکار_fororder_0509农业2

چین پاک اقتصادی راہ داری کے دوسرے مرحلے میں داخلے کے بعد زراعت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم میدان  بن گئی ہے ۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے  مشیئر  برائے زرعی امور گو وین لیانگ نے حال  ہی میں میڈیا کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے مثال کے طور پر بتایا کہ بیجوں کی صنعت ، زرعی مشینری ،  زرعی پیداوار کی پروسیسنگ ، ، کولڈ چین اسٹوریج ، گائے کا گوشت اور مٹن جیسی مصنوعات  کے  شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے ۔ پاکستان میں چینی سفارت خانےنے تعاون کے فروغ کے لیے زرعی  تعاون کے حوالے سے ایک انفارمیشن پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے ۔ گو این لیانگ کا خیال ہے کہ پاکستان میں زرعی وسائل  بہت وافر ہیں۔  چین پاکستان میں زراعت کی جدت کاری کے لیے جدید  زرعی پیداواری  عناصر  فراہم کر سکتا ہے تاکہ اس کی اناج کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور پیداواروں کی اعلیٰ سطحی پروسینگ کے ذریعے برآمدات میں بھی اضافہ ہو سکے ۔  کہا جا سکتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کا مستقبل  انتہائی روشن ہے ۔ 

چین  اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ، چینی سفارتکار_fororder_0509农业官员

چین  اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے ، چینی سفارتکار_fororder_0509农业3