چینی صارف منڈی میں پوری دنیا کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں، سی آرآئی کا تبصرہ

2021-05-11 18:27:35
شیئر:

چینی صارف منڈی میں پوری دنیا کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں، سی آرآئی کا تبصرہ_fororder_0511国际锐评

چین کی پہلی انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو چین کے شہر ہائی نان میں 10 تاریخ کو اختتام پذیر ہوئی۔ اس ایکسپو میں چار روز کے دوران 70 ممالک اور خطوں کی 1505 کمپنیوں اور 2628 برانڈز نے 240000 شرکا کو اپنی  طرف راغب کرتے ہوئے اس نمائش میں حصہ لیا۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس نمائش میں دنیا  کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔2020 میں ، کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کےباوجود ، جی ڈی پی میں چینی حتمی کھپت کے اخراجات کا تناسب بھی 54.3 فیصد تک پہنچ گیا ۔ کنزیومر   پروڈکٹس ایکسپو ایک نیا پلیٹ فارم بن رہی  ہے  جو چینی عوام کی بہتر زندگی کے لئے جستجو کو پورا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے، اور یہ معاشی ترقی کے لئے مزید معاونت فراہم کرتی ہے۔امکانات کے نقطہ نظر سے ، چینی مارکیٹ میں کھپت کو اپ گریڈ کرنے کا رجحان زیادہ سے زیادہ واضح ہوتا جارہا ہے۔ مورگن اسٹینلے نے اس سے قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے دس سالوں میں چینیوں کے اخراجات کی اوسط سالانہ شرح نمو 7.9 فیصد تک پہنچ جائے گی ، جو "دنیا کی بلند ترین سطح" ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ 1.4 بلین سے زیادہ کی آبادی کے ذریعہ تشکیل دی جانے والی چین کی صارف مارکیٹ تمام دنیا کے لئے ایک سنہراموقع ہے۔