چینی صدر شی جن پھنگ کا صوبہ حہ نان کے نان یانگ شہر کا دورہ

2021-05-12 20:11:01
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ حہ نان کے  شہر نان  یانگ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے  سب سے پہلے چانگ زونگ جینگ کی یاد میں قائم خصوصی مقام  کا دورہ کیا ۔چانگ زونگ جینگ  چین کے قدیم  زمانے میں ایک بہت  مشہور ماہر طب  تھے  جنہیں " طب کا بادشاہ " بھی کہا جاتا  تھا  اور انہوں نے چین کی روایتی طب  کی ترقی کے لیے  اہم کردار ادا کیا تھا ۔ اس کے بعد شی جن پھنگ نے نان یانگ  میں چینی گلاب کے باغ  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی گلاب اور چینی روایتی جڑی بوٹیوں سمیت وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی خصوصیات کی حامل صنعت کی ترقی اور اس کے باعث لوگوں کو ملنے والے روز گار کے مواقع کا جائزہ لیا ۔