اقوام متحدہ میں چند مغربی ممالک کے پیش کردہ چین مخالف ڈرامے کو اکثر ممالک نے مسترد کردیاہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-05-14 11:37:11
شیئر:

اقوام متحدہ میں چند مغربی ممالک کے پیش کردہ چین مخالف ڈرامے کو اکثر ممالک نے مسترد کردیاہے۔سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_d53f8794a4c27d1e9b9741d3a78cd366dcc438d1

 مقامی وقت کے مطابق بارہ تاریخ کو امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے  چند ممالک اور کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل  کر اقوام متحدہ کے وسائل اور پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے نام نہاد "چین سنکیانگ ہیومن رائٹس سائیڈ کانفرنس" کا  انعقاد کیا، جس  کی اقوام متحدہ کے اکثریتی  رکن ممالک نے  مخالفت کی۔  
 دراصل سنکیانگ  سے وابستہ امور  کی نوعیت انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی کی ہے ، نہ کہ کچھ مغربی ممالک کی قیاس کی گئی انسانی حقوق کے مسئلے کی۔
مثال کے طور پر  کووڈ-۱۹  کی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو دیکھیں۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ترجمان نے اعداد و شمار  پیش کیے  جن کے مطابق سنکیانگ نے کل 980 واقعات اور 3 اموات کی تصدیق کی ہے۔جبکہ امریکہ میں تقریباً چھ لاکھ ، برطانیہ میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد  اور جرمنی میں اسی ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جو ممالک اپنے  لوگوں کی زندگی کی ضمانت  نہیں دے  سکتے  کس طرح سنکیانگ میں انسانی حقوق  کی صورتحال پر تنقید  کر سکتے ہیں؟
 انفرادی مغربی ممالک نہ تو اقوام متحدہ کی نمائندگی  کرتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی برادری  کی۔آسٹریلیا ، برازیل ، سنگاپور ، سویڈن اور دیگر ممالک کے بہت سارے ذرائع ابلاغ نے حالیہ دنوں مضامین شائع کیے ہیں  جن میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں سنکیانگ کی کامیابیوں کی توثیق اور امریکہ سمیت  مغربی ممالک کی "چین کو کنٹرول کرنے کے لئے سنکیانگ کو استعمال کرنے "کی جغرافیائی سیاسی سازش کو بے نقاب کیا گیا ہے۔  امریکہ کے  چند مغربی ممالک کو اکٹھا  کرکے سفید کو سیاہ ثابت کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا  کیونکہ ، جھوٹ پر مبنی یہ سیاسی  ڈرامہ  اقوام متحدہ میں پہلے ہی  ناکام ہوچکا ہے۔