چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیز اضافہ ، سی آر ائی کا تبصرہ

2021-05-14 19:59:45
شیئر:

图片默认标题

روسی نیوز ایجنسی نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں کہا کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں تیز  اضافہ ہو رہا ہے ۔ دوسری طرف چینی وزارت تجارت کی جانب سے تیرہ تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار نے  بھی  یہ بات ثابت کر  دی ہے ۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال  کےپہلے چار مہینوں میں چین میں نئے غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کی تعداد 14533 تک جا پہنچی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.2فیصد زائد ہے ۔ اس کے علاوہ غیر  ملکی سرمائے کے استعمال میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اہم  منصوبوں کی  درآمد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کی ساخت  بھی بہتر ہوتی ر ہی ہے ۔ رواں سال کے  پہلے چار مہینوں میں سروسز  کے شعبے میں حاصل شدہ سرمایہ کاری  کی شرح نمو دوسرے شعبہ جات کے مقابلے میں  سب سے زیادہ ہے ۔اس کے بعد  ہائی و جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کا روشن مستقبل پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے ۔ دراصل چین میں   جامع  صنعت چین کے فوائد ، تکنیکی جدت طرازی کی طاقت ، آسان لاجسٹک سسٹم اور وافر انسانی وسائل  سمیت دیگر عناصر  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہیں ۔ اس کے علاوہ 1.4 بلین سے زیادہ آبادی والی صارف مارکیٹ چین کی معیشت کی سب سے اہم قوت بن گئی ہے۔حالیہ برسوں میں ، چینی حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ایک اچھا کاروبار ی ماحول پیدا کرنے کے لیے  غیر ملکی سرمایہ کاری  کی مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے ، کھلا پلیٹ فارم   قائم کرنے   اور  قانونی نظام کو بہتر  بنانے کے لیے  بھر پور کوشش کی ہے ۔