چین کے وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت

2021-05-16 15:49:19
شیئر:

چین کے وزیر خارجہ کی پاکستانی  ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک  بات چیت_fororder_6

پندرہ مئی کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین پاک سدا بہار  اسٹرٹیجک  شراکت داری اپنی مثال آپ ہے۔ امید ہے کہ ہم  چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر  دو طرفہ تعلقات کا مستقبل زیادہ خوشگواربنائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ  جب تک پاکستان وبا کو مکمل طور پر شکست نہیں دے لیتا ، چین وبا کے سامنے  مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہےگا ۔چین ہمیشہ پاکستان کو  ویکسین کے عالمی تعاون میں  ترجیح دیتا  آیا ہے اور انسداد وبا میں پاکستان کی زیادہ سے زیادہ حمایت  جاری رکھےگا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین پاکستان کو انسداد وبا کے سازو سامان کی خریداری میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔وانگ ای نے کہا کہ   افغانستان سے امریکی افواج کی اچانک واپسی  کے افغان امن عمل پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور علاقائی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں  چین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ اپناضروری کردار ادا کرے گی اور شنگھائی تعاون تنظیم بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔چین، افغان امن عمل کو پرامن انداز میں آگے بڑھانے پر  پاکستان  کے اقدامات  کو  خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ چین  متعلقہ فریقو ں سے اپیل کرتا ہے کہ مسئلہ افغانستان کا حل افغان عوام کی خواہشات کے مطابق کرنے کی حمایت کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان  چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں  سالگرہ کو منانے کا خواہاں ہے۔  پاکستان انسداد وبا کے لئے چین کی مدد کا شکر گزار ہے۔ پاکستان  " چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ کے  افغان مسئلے  سے متعلق  مشترکہ بیان کی بڑی تعریف کرتا ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ  افغانستان کے امور پر تبادلے کو فروغ دینے  اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔