پاکستان میں چینی سفارت خانے میں نوجوان سفارتکار کی طرف سے ذمہ داری اور چیلنجز میں اپنے ابتدائی اہداف پر عمل درآمد

2021-05-18 12:39:16
شیئر:

پاکستان میں چینی سفارت خانے میں نوجوان سفارتکار کی طرف سے ذمہ داری اور چیلنجز میں اپنے ابتدائی اہداف پر عمل درآمد_fororder_00

پاکستان میں چینی سفارت خانے میں بہت سے جوان سفارتکار چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ جن میں سے ایک وانگ شینگ جیے ہیں۔ وہ دو ہزار بیس کے آخر میں پاکستان گئے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہیں پاکستان میں چینی سفارت خانے میں تعینات کیا گیا ہے.
انہوں نے حال ہی میں سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت سی پیک سے متعلق امور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سی پیک منصوبہ نہ صرف دی  بلیٹ اینڈ روڈ انشیٹیو کا ایک اہم حصہ ہے، بلکہ بہت سے ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے اور علاقائی مراکز کے قیام کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ اس لیے پاکستان کی طرف سے اس منصوبے پر بڑی توجہ دی جاتی ہے اور اس کی بڑی حمایت کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس دفعہ پاکستان آکر محسوس کیا کہ پاکستان کی بنیادی تنصیبات کو آٹھ سال قبل کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے سی پیک نے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔ وانگ شینگ جیے نے کہا کہ ان کے لیے بڑے فحر کی بات ہے کہ وہ جامع طور  پر سی پیک کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں اور اس منصوبے کو مزید فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔