چین۔ پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی جانب سے مختصر دورانیے کی فلم "ہم ایک خاندان ہیں" ریلیز

2021-05-20 16:13:34
شیئر:

چین۔ پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی  70ویں سالگرہ کی مناسبت سے  چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس نے   مختصر دورانیے کی فلم "ہم ایک خاندان ہیں" ریلیز کی ہے۔ فلم میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی میزبانوں نے مختلف پاکستانی شخصیات کے ہمراہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔  اس  فلم میں چین اور پاکستان   کے  بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں سمیت تینوں نسلوں   کے درمیان میٹھی کہانیوں  اور تبادلوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے   دونوں ممالک کی مضبوط دوستی اور عوام کے درمیان   اپنائیت اور محبت کے احساسات کا اظہار ہوتا ہے۔فلم میں استاد اور طالب علم کے مضبوط رشتے ، چینی اور پاکستانی پیشہ ورافراد کے درمیان گہرے لگاو اور بھائی چارے کے جذبات کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان لازوال سدا بہار دوستی کی عکاسی ہوتی ہے۔فلم کے اختتام پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کا خصوصی پیغام بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں چین۔پاک دوستی کے نسل درنسل فروغ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔  

ہم ایک خاندان ہیں