چین اور پاکستان نے سفارتی تعلقات کے 70 برسوں میں مل کر ترقی کے زینے طے کئے ہیں، صدر عارف علوی

2021-05-21 10:36:18
شیئر:

چین اور پاکستان نے سفارتی تعلقات کے 70 برسوں میں مل کر ترقی کے زینے طے کئے ہیں، صدر عارف علوی_fororder_0521

21 مئی کو چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے 20 تاریخ کو اس حوالے سے پاکستان میں چینی  میڈیا اداروں  کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے سیکھتے ہوئے ہمہ جہت ترقی کی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، یہ رشتہ منفرد ہے اور معاشی اور تجارتی مفادات کے دائرہ کار سے بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران دونوں ممالک کے تعاون نے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔جناب عارف علوی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اس وقت چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کی توجہ کا مرکز ہے ، راہداری کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان کے ملکی اور علاقائی رابطوں کو تقویت ملی ہے ، بلکہ توانائی کی قلت جیسے بنیادی ڈھانچے کے مسائل کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔ اب جب کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، مزید ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے جن سے پاکستان کی صنعتی ترقی کو فائدہ ہوگا اور لوگوں کا معاش بہتر ہوگا۔