چین-یورپ سرمایہ کاری معاہدے کا سیاسی سودے باز کے طور پر استعمال نا ممکن ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-05-21 20:14:00
شیئر:

چین-یورپ  سرمایہ کاری معاہدے کا سیاسی سودے باز کے طور پر استعمال نا ممکن ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_src=http_%2F%2Fnimg.ws.126.net%2F_url=http%3A%2F%2Fdingyue.ws.126.net%2F2021%2F0521%2F595a2d83j00qtfun0002jc000u000h0m&thumbnail=650x2147483647&quality=80&type=jpg&refer=http_%2F%2Fnimg.ws.126

بیس تاریخ کی سہ پہر کو ، یورپی پارلیمنٹ نے ایک بل کی  منظوری دی جس میں چین سے  مطالبہ کیا گیا کہ ہے کہ وہ چین-یورپ  سرمایہ کاری معاہدے کی منظوری سے قبل  یورپی یونین کے خلاف اپنی پابندیاں ختم کرے۔
یورپی پارلیمنٹ کا یہ عمل غیر معقول اور بلا جواز ہے ۔ چین نے یورپ پر جوابی پابندیاں اس لئے عائد کی ہیں کہ رواں سال مارچ میں یورپی یونین نے سنکیانگ سے متعلق جھوٹے بیانیے کی روشنی میں  چینی افراد اور اداروں پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی  ، اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ چین نے اپنے مفادات  کے تحفظ  کے لئےلازمی جوابی اقدامات اختیار کئے ہیں ۔
اپنے مفادات کے تحفظ کی بنیاد پر ، چین ہمیشہ یورپی یونین کے ساتھ  تعاون کے لئے مخلص رہا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ دونوں فریق محض جھوٹ اور تعصب کی بناء پر 7 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گی۔ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ غلط اور صحیح میں تمیز کرے ، جھوٹ پر مبنی پابندیوں کا سلسلہ ترک کرے  اور معقول طرز عمل اپنائے جو تمام فریقوں کے مفادات کے مطابق ہو۔