چین کے اقدامات انسداد وبا کےعالمی تعاون کو بھرپور فروغ دیں گے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-05-22 17:04:14
شیئر:

چین کے اقدامات انسداد وبا کےعالمی  تعاون کو بھرپور فروغ دیں گے،سی آر آئی کا تبصرہ

اکیس مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک  کے ذریعے صحت کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی اورصحت کے حوالے سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عنوان سے اہم خطاب کیا۔عالمی انسداد وبا کے اس اہم  موقع پر چین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات نے  انسداد وبا کے لیے سمت متعین اور اس عمل میں مضبوط قوت ڈالی۔
شی جن پھنگ نے کانفرنس میں پانچ تجاویز پیش کیں جو چین میں موثر ثابت ہوئی ہیں اور مختلف ممالک میں انسداد وبا کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گی۔ان میں عالمی صحت عامہ کے انتظام و انصرام کے نظام پر چین کا تدبر بھی شامل ہے۔کانفرنس کے اعلامیے میں چین کی پیش کردہ دیگر تجاویز کو شامل کیا جانا چین کے تجربات اور دانش  پر عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی ہے۔
عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر صدر شی جن پھنگ نے متعدد اقدامات پیش کیے جن سے عالمی برادری کو لاحق  تشویش کا جواب دیا گیا اور  یہ ترقی پزیر ممالک کی انسداد وبا کی صلاحیت اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے بھی مددگار ہوں گے۔
ماضی کے مقابلے میں موجودہ دنیا کو اتحاد و تعاون کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور یہی پیغام ہے جو چین انسداد وبا  کے اس عمل میں بار بار دہراتا آ رہا ہے۔