چوبیس مئی کو چین کے صوبہ ہو نان کے شہر چھانگ شا میں ہائبرڈ چاول کے موجد اور " فادر آف ہائبرڈ رائس" کہلانے والے یوآن لونگ پھنگ کی آخری رسومات ادا کی گئیں ۔ ان کی وفات کے بعد سے اقوام متحدہ ، کثیر القومی سرکاری محکموں اور عالمی ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ صارفین سمیت متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے ان کی یاد میں خصوصی پیغامات دیئے ۔ بین الاقوامی برادری میں ہائبرڈ چاول "چین کی پانچویں عظیم ایجاد" کہلائے جاتےہیں۔ اناج کی پیداوار میں سالانہ اضافہ مزید ۷۰ ملین لوگوں کو کھانا کھلا سکتا ہے۔ پچھلی چند دہائیوں میں یوآن لونگ پھنگ نے 80 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کے لیے اس شعبے سے وابستہ ۱۴۰۰۰ سے زائد ماہرین کو تربیت دی ۔یوآن لونگ پھنگ اور ان کی ٹیم نا صرف عالمی غذائی تحفظ میں بہتری لائی ، عالمی بھوک اور غربت کو کم کیا ، بلکہ عالمی امن کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
چین میں یوآن لونگ پھنگ کی طرح انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اور بھی کئی افراد موجود ہیں۔ نوے سال سے زیادہ عمر کی عالمی شہرت یافتہ چینی خاتون سائنس دان ٹو یو یو نے ملیریا کے آرٹیمیسنن سے علاج کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا۔جونگ نان شان جو تقریباً نوے سال کے قریب ہیں ، کووڈ -۱۹ کی وبا کی فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں."چینی دانش " اور چینی سائنس دان دنیا سے ادویہ اور خوراک کی پریشانی دور کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔