چینی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی کی کنجی-- چینی کمیونسٹ پارٹی لوگوں کی خوشحالی کے لئے وقف ہے

2021-05-26 15:44:57
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابی کی کنجی_fororder_1111111

چین میں دیہی حیات کاری کو اجاگر کرتی پہلی فلم " فلیگز  فلائی "  25 مئی کو صوبہ سی چھوان کے شہر  چھنگ ڈو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔ فلم میں چین کے ایکچھوٹے سے گاؤں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مقامی کمیٹی کے  سیکرٹری ما شیان گوئی کی  کہانی بیان کی گئی ہے جنہوں نے گاوں میں دیہی خصوصیات کی حامل صنعتوں کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ،دیہی باشندوں کو دیہی حیات کاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے  قائدانہ کردار ادا کیا  اور نوجوانوں کو اُن کی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔ عوام کے دلوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی محبت کی جڑیں کیوں اتنی گہری ہیں ؟

حقائق کے تناظر میں عوام نے حقیقتاً یہ دیکھا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی چینی عوام کی انتہائی قابل اعتماد  ساتھی اور قائد ہے۔ اس پارٹی نے چینی عوام کو غربت کی دلدل سے نکال کر ایک بہتر زندگی دی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی لوگوں کی خوشحالی کے لئے وقف ہے۔ایک ایسی پارٹی جسے انتہائی وسیع پیمانے پر عوام کی حمایت حاصل ہے ، اُسے کامیابی کی منازل  کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔  

  رواں سال فروری میں چینی صدر شی جن پھنگ نے انسداد غربت کی قومی کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ چین نے غربت کے خاتمے کی جنگ میں ایک جامع فتح حاصل کرلی ہے۔ موجودہ معیارات کے تحت  98.99 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سےنجات دلائی گئی ہے ،غربت سے دوچار تمام 832 کاؤنٹیاں اور 128,000 غریب دیہات غربت  کو شکست دے چکے ہیں اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہیں۔ یوں مجموعی طور پر چین سے دیہی غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔اب زرا دنیا پر نگاہ دوڑائی جائے تو کرہ ارض پر کون سا ایسا ملک ہے اور کون سی ایسی سیاسی جماعت ہے جو یہ کر سکتی ہے؟ یہ صرف چین ہی ہے جس نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں یہ معجزہ تخلیق کیا ہے۔

چین بھر کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو غربت سے نجات دلانے اور انہیں خوشحال زندگی کی جانب لے جانے میں مختلف سطح پر کمیونسٹ پارٹی کی کمیٹیوں کے 30 لاکھ سے زیادہ فرسٹ سیکرٹریوں اور دیگر اہل کاروں ، قصبے کی سطح پر 20 لاکھ سے زائد عہدہ داروں سمیت لاکھوں دیہی اہلکاروں نے شبانہ روز محنت اور انتھک جدوجہد کی۔

ہزاروں گھرانوں کو غربت سے نجات دلانے کی خاطر ان لوگوں نے بلند ترین پہاڑ عبور کیے   ، خطرناک ترین راستوں کا سفر کیا ، انتہائی دور دراز دیہاتوں کے دورے کیے اور غریب ترین علاقوں میں رہائش اختیا کی۔جہاں ان لوگوں کی ضرورت محسوس ہوئی ،انہوں نے کبھی اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی نہیں کی۔بلاشبہ یہ ان لوگوں کی لگن ہی ہے جس نے عوام کے دل جیت لیے اور عوام کا  چینی کمیونسٹ پارٹی پر اعتماد مزید پختہ ہوا ہے  ۔

آج  چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں  چین دیہی حیات کاری کی حکمت عملی کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔اگرچہ بدستور مشکلات بھی درپیش ہیں مگر  ماضی کے حقائق آشکار کرتے ہیں کہ چینی کمیونسٹ پارٹی عوام کو درپیش مشکلات پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور عوام کی رہنمائی کے لئے پرعزم اور اہل ہے۔

 زندگی کی رعنائیوں سے بھرپور چین کے دیہی علاقے اب ویسے نہیں رہے جیسے ماضی میں تھے ۔ اب وہ خوبصورتی ،خوشحالی اور ترقی کی راہ پر رواں دواں ہیں۔