چھبیس مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بتایا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ایک اہم اور پائلٹ پروجیکٹ کی حیثیت سے "چین پاکستان اقتصادی راہداری" نے اپنے قیام کے بعد سے ہی نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات ، توانائی ، بندرگاہوں اور صنعتی پارکس کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ یہ منصوبہ نا صرف پاکستان میں معاشی اور اقتصادی ترقی کو تیز تر بنانے کے لیے موزوں ہے بلکہ علاقائی روابط کو فروغ دینے میں بھی فعال کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق ،"چین پاکستان اقتصادی راہداری" کے آغاز کے بعد اس منصوبے سے پاکستان کے لئے مجموعی طور پر 75000 ملازمتیں پیدا ہوگئی ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے ، علاقائی روابط و معاشی یکجہتی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گا۔