پاکستان میں چینی ویکسین کینسینو کی تیاری شروع

2021-05-27 11:19:21
شیئر:

پاکستان میں چینی ویکسین کینسینو کی تیاری شروع_fororder_疫苗

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے پاکستان کی  وزارت قومی صحت کی خدمات ، ضابطوں ، اور کوآرڈینیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں چین کی ویکسین کینسینو  کی تیاری کے بعد کووڈ- 19 ویکسین کی ضروریات کو  بڑی حد تک پورا کیا جاسکےگا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چینی ویکسین تیار کرنے  کے کارخانے سے  ہر ماہ 30 لاکھ خوراکیں تیار ہوں گی اور اس کے نتیجے میں دوسرے ممالک سے ویکسین کی درآمد پر ملک کے انحصار میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ویکسین کا پہلا بیچ مئی کے آخر میں پاکستانیوں کے لئے دستیاب ہوگا۔
فی الحال ، پاکستان 18 سال یا اس سے اوپر کی عمر کے افراد کو ویکسین لگا رہا ہے۔ اس سے 220 ملین افراد میں سے 100 ملین افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں۔