بعض امریکی وہی پرانا کھیل کھیلنے لگے ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-03 17:00:44
شیئر:

بعض امریکی وہی پرانا کھیل کھیلنے لگے ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_2

کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں امریکہ میں چین کو بدنام کرنے کا تماشا ایک مرتبہ پھر رچایا جارہا ہے۔پہلے وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ  میں خفیہ  رپورٹ موصول ہونے کا دعوی کیا  اور اس بنیاد پر جان بوجھ کر وبا کے ماخذ کو وو ہان لیبارٹری سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاستدان یکے بعد دیگر اسٹیج پر نمودار ہونے لگے اور یہی پرانا کھیل کھیلنے لگے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی مذکورہ رپورٹ کے تیارکرنے والوں میں ایک نام مائیکل گورڈن ہے جو بیس سال قبل عراق میں بڑے پیمانے پر  مہلک ہتھیار وں کی موجودگی کا جھوٹ گھڑنے کے لیے مشہور ہے۔بیس سال گزرنے کے  بعد بھی  عراقی عوام جھوٹ کی بنیاد پر مسلط کی گئی جنگ کی مصیبتوں اور آلام کا شکار  ہیں تاہم مائیکل گورڈن نے افواہ سازی کے اپنے پرانے کھیل  ترک نہیں کیا۔جہاں تک وال اسٹریٹ جرنل  کی بات ہے ، تو یاد رہے کہ پچھلے سال فروری میں اس اخبار نے ایک تبصرہ "چین حقیقی ایشیائی مریض ہے "شائع  کیاتھا ۔اس تبصرے میں سرعام نسلی امتیاز کو  ہوا دی گئی تھی   جس پر عالمی برادری نے کڑی تنقید کی تھی۔اب یہ اخبار وائرس کے ماخذ سے متعلق معاملات میں چین کو بدنام کرنے کی دوبارہ کوشش کر رہا ہے جس سے سیاسی آلہ کے طور پر اس کی حیثیت کا اصل روپ  واضح ہوتاہے۔