پاکستان میں عالمی یوم ماحولیات کی تھیم سرگرمی کے لئے چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

2021-06-05 16:07:53
شیئر:

پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات کی تھیم سرگرمی پاکستان میں منعقد ہوئی ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال اقوام متحدہ کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے دس سالہ تحریک نامی سرگرمی کا پہلا سال ہے ۔ پاکستان نے ماحولیاتی  نظام کی بحالی کے موضوع پر عالمی یوم ماحولیات کی سرگرمی کا انعقاد کیا ہے جو بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ جناب شی نے کہا کہ کرہ ارض بنی نوع انسان کا مشترکہ گھر ہے ۔ عالمی برادری کو باہمی مفادات اور تعاون کی بنیاد پر منصفانہ اورمعقول عالمی ماحولیاتی انتظامی نظام کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے ۔ جناب شی نے کہا کہ چین نے ماحولیاتی تہدیب کی تعمیر کو چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی جامع منصوبے میں شامل کیا ہے ۔ عالمی ماحولیاتی تہذیب کے شرکت دار کی حیثیت سے چین نے کثیرالطرفہ پسندی پر  عمل درآمد کرتے ہوئے عالمی ماحولیاتی نظام کے معیار کی بلندی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ رواں سال چین  حیاتیاتی تنوع کے کنویشن  کے  اراکین  کے پندرہویں اجلاس کا انعقاد کرے گا اور مختلف فریقوں کے ساتھ عالمی ماحول کی بہتری کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کرے  گا ۔