چین کی بیرونی تجارت کی مسلسل بحالی دنیا کے لئے اعتماد کا پیغام ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

2021/06/08 10:27:28
شیئر:

چین کی بیرونی تجارت کی مسلسل بحالی دنیا کے لئے اعتماد کا  پیغام ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کسٹمز   نے سات تاریخ کو درآمدات اور برآمدات کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال پہلے پانچ ماہ کے دوران چین کی  درآمد ات  اور برآمدات  کی مجموعی مالیت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اٹھائیس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، برآمدات میں 30.1 فیصد اور درآمدات میں 25.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح درآمدات اور برآمدات میں مسلسل 12 ماہ سے اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ چین کی بیرونی تجارت کی مضبوط بحالی سے عالمی معاشی بحالی کو بھی تقویت اور اعتماد ملا ہے۔بلاشبہ یہ  چین میں وبا کی  موثر روک تھام و کنٹرول  ،  معیشت  اور پیداوار کی تیز بحالی  اور چینی حکومت ، صنعتی اور کاروباری اداروں کی مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے۔ اس پیش رفت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ مختلف ممالک میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ  بین الاقوامی طلب میں بھی  اضافہ  ہو رہا ہے۔ درآمدات کے تناظر میں چونکہ چین کی صنعتی بحالی جاری ہے اور  کھپت بتدریج  بڑھ رہی ہے ،  لہذا چینی مارکیٹ میں بیرونی مصنوعات کی طلب میں بھی تیزی آرہی ہے۔ چینی منڈی کی بحالی عالمی معیشت اور تجارت کی  بحالی کے لئے مضبوط قوت محرکہ ہے۔ لیکن اس کے ساتھ  ساتھ ہمیں یہ بھی  دیکھنا ہو گا  کہ عالمی سطح پر وبا کی صورتحال بدستور سنگین ہے جو عالمی تجارتی ترقی کے لیے ایک چیلنج ہے ۔ اس کے علاوہ جغرافیائی سیاسی عوامل بھی  بیرونی تجارت کی ترقی پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ ایسے تمام غیر یقینی عناصر  سے نمٹتے ہوئے چین عالمی اقتصادی و تجارتی ترقی کے لیے اپنا کردار مسلسل جاری رکھے گا۔