چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کی سہ پہر کو چھینگ ہائی جھیل کی طرف جاتے ہوئے چھی لیان پہاڑ اور چھینگ ہائی جھیل کے ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے حوالے سے تعارف سنا ۔ اس کے بعد انہوں نے ایک گاوں کا دورہ کیا جہاں زیادہ تر تبتی لوگ آباد ہیں ۔ اس دوران انہوں نے مقامی لوگوں کے گھروں پر جاکر ان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔