سترہ جون کی صبح نو بجکر بائیس منٹ پر ،چین کا شین زو -12 انسان بردار خلائی جہاز تین خلابازوں کے ساتھ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا ۔ خلائی جہاز کامیابی سے تین خلا بازوں کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوا، ،یہ کامیاب لانچنگ چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں ایک اور بڑا قدم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشن سے "خلا میں چین کے آشیانے" کی تعمیر کی جائے گی۔
منصوبے کے بعد مدار میں چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر دو ہزار بائیس میں مکمل ہوگی جس کے بعد یہ فعال ہوگا۔چین نے انسان بردار خلائی مشن کے آغاز کے بعد روس،جرمنی،فرانس ،بیلجیئم اور اٹلی سمیت متعدد عالمی تنظیموں کے ساتھ وسیع تعاون کیا۔ اس وقت چین کے خلائی اسٹیشن میں تجربات کے لیے سترہ ممالک کے نو منصوبےمنتخب کیے گئے ہیں ۔مزید یہ ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن میں مختلف شعبوں میں خلائی تجربات کرنے کے حوالے سےفی الحال فرانس،اٹلی اور پاکستان کے ساتھ تعاون و تبادلے بھی زیر غور ہیں۔ان تمام اقدامات سے ظاہر ہے کہ چینی خلائی اسٹیشن کو ایسی خلائی لیبارٹری بنایا جائے گا جس سے بنی نوع انسان مستفید ہوں گے ۔