" گندھارا کی مسکراہٹ" نامی کتاب کی افتتاحی تقریب

2021-06-18 20:20:19
شیئر:

" گندھارا کی مسکراہٹ" نامی کتاب کی افتتاحی تقریب

رواں سال ،پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے ۷۰ سالوں کی تکمیل کا سال ہے   اور اس سلسلے میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں ۔

۱۸ جون کو    بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے  اور  پیکنگ یونیورسٹی  کے اسکول آف فارن اسٹڈیز  کے تعاون سے  "گندھارا کی مسکراہٹ: ثقافتی ورثے  کا دورہ" کے عنوان سے ایک کتاب کی رونمائی ہوئی  ۔ اس کتاب میں پیکنگ اور رینمن یونیورسٹیز کے نامور چینی اسکالرز اور ماہرین کی ایک ٹیم نے پروفیسر ڈوان چھنگ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر چانگ جیامے کی سرپرستی میں گندھارا تہذیب اور یہاں پر کیے جانے والے اپنے دوروں کی تفصیلات و مشاہدات کو بیان کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے گندھارا کے تہذیبی رابطے متعارف کرانے پر ماہرین کی تعریف کی ۔  انہوں نے کہا کہ یہ سال چین پاک ثقافتی تعلقات کے قیام کے ستر سالوں کی تکمیل کا سال ہے،اور اس کتاب کی رونمائی ایک بہترین موقع ہے کہ دو ممالک کے مشترکہ ورثے کے طور پر منایا جائے۔  انہوں نے  پاکستان میں تحقیق اور اس کےتسلسل میں سفارتخانے کی مکمل مدد کا وعدہ کیا۔

تقریب میں اسکول آف فارن لینگویجز ، پیکنگ یونیورسٹی ، بین الاقوامی  اکیڈمی برائے  چینی ثقافت سمیت  ذرائع ابلاغ  کے نمائندوں اور سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔

" گندھارا کی مسکراہٹ" نامی کتاب کی افتتاحی تقریب_fororder_88

" گندھارا کی مسکراہٹ" نامی کتاب کی افتتاحی تقریب_fororder_66