جو بائیڈن کے دورہ یورپ سے "ویلیو الائنس "کے اندر اختلافات عیاں ہوئے ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-18 19:51:59
شیئر:

جو بائیڈن کے دورہ یورپ سے "ویلیو الائنس "کے اندر اختلافات عیاں ہوئے ،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_443

سترہ جون کو سی این این نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ دورہِ یورپ کا خلاصہ اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ان الفاظ میں کیا کہ"بائیڈن نے چین کو ایجنڈے میں شامل کیا ،حالانکہ ان کے یورپی مذاکراتی ساتھی اختلاف کرتے نظر آ رہے ہیں۔"
جی سیون سمٹ کے دوران جرمن چانسلر انجلا مرکل نے کہا کہ باوجود یہ کہ  یورپ ، چین اور روس کے درمیان اختلافات موجود ہیں ،لیکن جی سیون ،خاص کر ماحولیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع سے متعلق شعبوں میں تعاون پر آمادہ ہیں ۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،عالمی تجارت اور ترقیاتی پالیسی سمیت دیگر معاملات پر جی سیون کو چین کے ساتھ مل کر کوشش کرنی چاہیئے۔
 امریکہ اور یورپ سلامتی کے شعبے میں اتحادی ہیں،لیکن فریقین کے درمیان کافی اختلافات موجود ہیں۔فریقین کی اسٹریٹیجک سمت اور بنیادی مفادات میں فرق ہے اور مزید یہ کہ امریکہ پر یورپ کے اعتماد میں کمی آ رہی ہے۔امریکہ یورپ کو چین کے خلاف جنگی گاڑی میں سوار  کرنے کی کوشش کرتا ہے ،لیکن چین سے متعلق امور پر فریقین کسی اتفاق رائے  تک نہیں پہنچ سکتے ۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ نظریاتی تصور کی بنیاد پر "چھوٹے چھوٹے گروپس " بنانے کی سیاست تاریخی رجحان کے منافی ہے۔اس لیے "ویلیو الائنس " محض بے کار "پولیٹکل شو " رہے گا۔