ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ چین کے کھلے پن کی پالیسی کی عکاس ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-21 20:15:01
شیئر:

ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ چین کے کھلے پن کی پالیسی کی عکاس ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_0621国际锐评

اکیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چینی حکام کی جانب سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ قانون کی  تفصیلی  وضاحت کی گئی ۔ اس سے ایک واضح اشارہ ملتا ہے کہ چین کھلے پن اور معاشی عالمگیریت کو مزید فروغ دے گا۔یکم جون 2020 کو ، "ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے لئے مکمل منصوبہ بندی " جاری کی گئی تھی اور اس کےساتھ ہی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کا کام مکمل طور پر شروع کردیا گیا تھا اور اس کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے  ہیں ۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2020 میں ، صوبہ ہائی نان کی درآمدات و برآمدات کی اوسط شرح نمو 93.51 بلین یوآن رہی  ، جو قومی اوسط شرح نمو سے 1.2 فیصد زیادہ ہے۔ ہائی نان میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال 2020 میں 3 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا ، 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ہائی نان میں غیر ملکی سرمائے کا استعمال 0.56 بلین امریکی ڈالر تھا ، جس میں  پچھلے سال کے مقابلے میں 4.3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ قانون، ہائی  نان کے لئے تجارتی آزادی ، سرمایہ کاری کی آزادی  ، مالیاتی اور ٹیکس کے نظام ،  ماحولیاتی تحفظ ، صنعتی ترقی ، اور ہنر مندانہ تعاون کے معاملے میں اعلی سطحی ادارہ جاتی کشادگی کو فروغ دینے کےاصول اور بنیادی قانونی ضمانتوں کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اس  قانون نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ چین کے دروازے مزید  کھلیں گے، بند نہیں ہوں گے ۔ چین کا کھلا پن وسیع سے وسیع تر ہوگا۔ دنیا کو چین کی  ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔