جاپان جو آج تک فلٹریشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل نہیں کر سکا، جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج کرنے کی جرات کیسے کرسکتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-22 16:00:40
شیئر:

جب سے جاپان نے فوکوشیما جوہری پلانٹ کے آلودہ جوہری پانی کی سمندر میں نکاسی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی جانب سے مسلسل پانی کو خارج کرنے کے طریقوں کی محفوظ اور معتبر ہونے کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ تاہم بیس تاریخ کی جاپانی میڈیا رپورٹس نے ان تمام دعوؤ ں کی نفی کر دی ہے۔جاپان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ، جو فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کی پراسیسنگ اور نکاسی کی ذمہ داری ہے۔ اس نے  نیوکلائیڈ "ٹریٹیم" کی فلٹریشن کے لئے عوامی طور پر قابل عمل ٹیکنالوجیز کے لئے درخواست کی ہے۔یہ خبر منظر عام پر آتے ہی عوام الناس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کچھ نیٹیزین نے سوال کیا ہے کہ اگر جاپان فلٹریشن ٹیکنالوجی میں بھی مہارت حاصل نہیں کرسکا ہے تو جاپانی حکومت جوہری آلودہ پانی کی نکاسی  کا فیصلہ کرنے کی جرات کیسے کرسکتی ہے؟ تاریخی طور پر ، جاپان اپنی جارحانہ جنگوں کی وجہ سے بہت سارے ممالک میں بہت بڑی انسانی تباہیاں لے کر آیا ہے ، لیکن جاپانی سیاستدان اپنی غلطیوں پر خلوص دل سے معافی مانگنے سے انکار کر چکے ہیں۔ آج کل ، جاپان "جوہری آلودہ پانی " کے سمندر میں اخراج کےمنصوبے پر زور دے رہا ہے ، جو دنیا کے لوگوں کی زندگی، صحت اور عالمی ماحولیاتی نظام  کو اپنی لپیٹ میں لے کرشدید نقصان پہنچائے گا۔ عالمی برادری جاپان کو اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔

جاپان جو آج تک فلٹریشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل نہیں کر سکا، جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج کرنے کی جرات کیسے کرسکتا ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_pic for dt