کینیڈا کے قدیم مقامی باشندوں کے خلاف ہونے والے سنگین جرائم ، انصاف کے متقاضی ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ
2021-06-24 11:27:14
شیئر:
بائیس جون کو چین نے روس ، شمالی کوریا ، ایران ،بیلاروس اور شام سمیت دیگر ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس میں کینیڈا کے انسانی حقوق کے معاملات پر مشترکہ خطاب کیا اور کینیڈا پر زور دیا کہ وہ اپنے ہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے۔
خطاب میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کینیڈا نے تاریخی طور پر قدیم مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا ، ان کو ہلاک کیا اور ان کی ثقافت کا خاتمہ کیا۔ حال ہی میں ایک بورڈنگ اسکول سےمقامی باشندوں کے ۲۰۰ے زائد بچوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جس پردنیا صدمے کا شکار ہے۔لیکن یہ واقعہ تو انسانی حقوق کی تاریخی پامالی کی محض ایک جھلک ہے ، قدیم باشندوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں میں کینیڈا کی حکومت اس سے کہیں آگے ہے۔
قدیم مقامی باشندوں کی زندگیاں بھی بے حد قیمتی ہیں ۔انسانی حقوق کے شعبے میں ماضی سے لے کر آج تک کینیڈا کےبے شمار جرائم ہیں اور مقامی باشندوں کے خلاف ہونے والے سنگین جرائم کی بھرپور تحقیقات کی جانی چاہیئے ، ان کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لاناچاہیئے تاکہ متاثرین کی تکلیف کو کم کیا جا سکے اور انسانی ضمیرکے سامنے جوابدہ ہوا جا سکے ۔