چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام میں "نیا" کیا ہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-25 20:09:22
شیئر:

آزادی صحافت کے نام پر ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے کی کوششیں چھپ نہیں سکتیں، سی آر آئی کا تبصرہ

چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کی جانب سے"چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام" کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس نے چین کے جماعتی سیاسی نظام کی جامع تفہیم کے لئے بیرونی دنیا کے لئے ایک کھڑکی کھولی ہے۔مغربی ممالک میں عام طور پر رائج کثیر الجماعتی نظام کے برعکس ، چین میں کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام موجود ہے، جس کی سربراہی چینی کمیونسٹ پارٹی کرتی ہے۔  اس نئے نظام کی جڑیں چین کی عمدہ ثقافتی روایات سے جڑی ہوئی ہیں۔

اس نظام کی سب سے پہلی خوبی مختلف جماعتوں کے مابین خصوصی تعلق ہے۔ کردار کے نقطہ نظر سے ، چین کے نئے جماعتی نظام میں چین کی کمیونسٹ پارٹی ، آٹھ جمہوری جماعتیں اور غیر جماعتی لوگ شامل ہیں۔ ان میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک اہم اور حکمران حیثیت میں ہے۔چین کی  جمہوری جماعتیں مغربی سیاسی نظام کے تحت  حزب اختلاف کی جماعتیں نہیں ہیں ، بلکہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ملک کی حکمرانی میں حصہ لینے والی جماعتیں ہیں۔دوسرا ، اس نظام کے فیصلہ سازی کے عمل اور حکمرانی کے طریقے اس کی ایک اور خوبی ہیں۔ایک بڑے ملک کی حیثیت سے جس کی آبادی 1.4 بلین ہے ، اس میں  مختلف طبقے اور معاشرتی گروپ ہیں۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور آٹھ جمہوری جماعتوں اور پارٹی وابستگی کے بغیر لوگوں کا تعلق زندگی کے تمام شعبوں سے ہے۔ اس سے ملک کے فیصلہ سازی کے نظام میں تمام طبقوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ستر سال سے زیادہ کی ترقی کے بعد ، چین کے نئے سیاسی جماعتی نظام نے چین کی سیاسی اور معاشرتی زندگی میں منفرد فوائد اور مضبوط قوت محرکہ کا مظاہرہ کیا ہے ۔