مالوناس جزائر پر ارجنٹائن کی خودمختاری کے دعوے کی حمایت کی جائے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-26 15:43:45
شیئر:

چو بیس جون کو ، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ڈی کولونائزیشن  میں  مالوناس جزائر (فاک لینڈ)کے معاملے پر تقریر  کرتے ہوئے  جزائر کی خودمختاری پر ارجنٹائن کے جائز دعوؤں کی بھرپور حمایت کی ، اور امید ظاہر کی کہ برطانیہ فعال طور پر اس کا جواب دے گا،جلد از جلد  مذاکرات کا آغاز کرےگا ، اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن ، انصاف پسند اور دیرپا حل تلاش کریگا۔
مالوناس جزائر جنوبی  بحر اوقیانوس  میں واقع ہیں اور عالمی نوآبادیاتی دور میں انگریزوں کا ایک نو آبادیاتی  علاقہ تھے۔ جب 1816 میں ارجنٹائن نے ہسپانوی نوآبادیاتی اقتدار سے آزادی حاصل کی تو اس نے فاک لینڈ جزائر پر اپنی خودمختاری واپس لے لی۔ تاہم برطانیہ نے 1833 میں ان جزائر  پر دو بارہ  قبضہ کرلیا۔ 1980 کی دہائی میں ، برطانیہ اور ارجنٹائن کے مابین اس مسئلے پر  فاک لینڈ جنگ ہوئی ، جس میں ارجنٹائن کو شکست کا سامنا ہوا۔
رواں سال نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے  چوتھے بین الاقوامی عشرے (2021-2030) کا پہلا سال ہے۔ عالمی برادری کافی عرصے سے نوآبادیاتی نظام کا شکار ہے ، اور اب وقت آگیا ہے کہ واقعی تمام صورتوں میں موجود نوآبادیاتی نظام  کو ختم کیا جائے! مالوناس جزائر کی خودمختاری کے لئے ارجنٹائن کے جائز دعوؤں کی حمایت کرنا نوآبادیت کے خلاف ضروری کارروائی ہے۔