رواں سال چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور چین کی جانب سے پاکستان کو امداد کی فراہمی کے پروگرام کی 65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 65 برسوں کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو مہیا کی جانے والی امداد مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہے، جو چین اور پاکستان کے مابین گہری دوستی کی عکاسی ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ اس وقت چین اور پاکستان کے مابین دوستانہ اور عملی تعاون فروغ پا رہا ہے ، اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعت ، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبے مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں چین اور پاکستان انسداد وبا کے شعبوں میں تعاون کو ترقی دیں گے تاکہ جلد از جلد پاکستان میں وبا پر قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے چین اور پاکستان مل کر کام کریں گے تاکہ پاکستانی عوام زراعت ، تعلیم ، طب، صحت ، انسداد غربت ، پیشہ ورانہ تربیت ، سبز ترقی اور ای کامرس سمیت دیگر شعبوں میں بھر پور ترقی سے مستفید ہو سکیں۔