جاپان کو عالمی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کی نکاسی کے فیصلے کو منسوخ کرنا چاہئے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-26 18:38:26
شیئر:
پچیس تاریخ کو ، سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی پارٹیز کے 31 ویں اجلاس میں ، جاپان کے نمائندے نے بتایا کہ مخصوص طریقے سے پروسیس کئے گئے جوہری آلودہ پانی کے اخراج  سے سمندری ماحول کو کوئی خطرہ نہیں ہے، جاپان کے  کشادگی اور شفافیت پر مبنی  متعلقہ طریقوں کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی منظوری اور حمایت حاصل ہو گئی ہے۔
جاپان کی بیان بازی بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ خود غرضی کے جواز کو پیش کرنے کے ارادے سےبھر پور ہے۔در حقیقت ، جاپانیوں نے جو کچھ بھی کہا اس کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے ۔
جاپان نے جوہری آلودہ پانی کی بحفاظت پروسیسنگ ، متعلقہ معلومات کا مکمل انکشاف اور پڑوسی ممالک اور عالمی برادری سے مشاورت کئے بغیر اس پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک انتہائی خود غرضی کا حامل عمل ہے جس میں بین الاقوامی اخلاقیات کا فقدان ہے۔
بین الاقوامی برادری کی طرف سے بہت سارے شکوک و شبہات اور مخالفتوں کے مقابلہ میں ، جاپان  اپنے  منصوبے پر سختی سے کاربند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جاپان دنیا کی " آنکھوں میں دھول جھونکنے" کے لئے جھوٹ اور جعل سازی سے کام لے رہا ہے۔ یہ  غلط راستے پر مزید آگے بڑھنے کے مترادف ہے!