چین پاک پمپ اینڈ والو کراس بارڈر انویسٹمنٹ فورم کا پاکستان ایمبیسی بیجنگ میں انعقاد

2021-06-28 17:40:18
شیئر:

۲۲ جون کو چین پاک پمپ اینڈ والو کراس بارڈر انویسٹمنٹ فورم پاکستان ایمبیسی بیجنگ میں منعقد ہوا۔ پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب احمد فاروق نے اس فورم کی صدارت کی۔ برکینا فاسو کے سفیر جناب آدما کمپاورو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ فورم کے میزبان پاکستان کے کمرشل اتاشی جناب بدرالزمان نے اس فورم کو موجودہ عہد کے تقاضوں کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب احمد فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چین پاک اقتصادی راہداری کو پاکستان اور خطے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ایک ایسے وقت پر منعقد ہو رہی ہے جب چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی ۷۰ ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ فورم سے چین ، پاکستان اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے خطاب کیا۔

چین پاک پمپ اینڈ والو کراس بارڈر انویسٹمنٹ فورم کا  پاکستان ایمبیسی بیجنگ میں انعقاد_fororder_微信图片_20210628173920