"یکم جولائی میڈلز" کی تقریب ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-29 19:46:41
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی  کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ اعلیٰ ترین اعزاز "یکم جولائی میڈلز" دیئے جانے کی تقریب انتیس جون کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر مختلف شعبہِ زندگی  میں اہم خدمات سرانجام دینے والے پارٹی کارکنان کو  سی پی سی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدرشی جن پھنگ نے " یکم جولائی میڈل " سے نوازا۔  
"یکم جولائی میڈل "چینی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان کے لیے سب سے اعلی اعزاز ہے۔ اس سال  29  ممتاز پارٹی کارکنوں کو اس اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ کارکنان زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سابقہ فوجی ، مثالی محنت کش ،سائنسدان ، ماحولیاتی محافظ ، استاد اور سفارت کار شامل ہیں ۔ یہ سب چینی کمیونسٹس کی مشترکہ روحانی قوت، پختہ یقین ، ایمانداری اور محنت کشی کے علم بردار ہیں۔ "یکم جولائی میڈل " جیتنے والوں کی کہانیاں ، ناصرف عوام کے لیے کی جانے والی، چینی کمیونسٹس کی ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط تاریخی جدوجہد کی کہانیاں ہیں بلکہ یہ وہ روزن ہیں  جس کے ذریعے سی پی سی پی کو قریب سے دیکھا اور سمجھاجا سکتا ہے۔
 تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ ملک  و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے  سب سے آگے رہی ہے ۔خاص طور پر اصلاحات اور کھلے پن کے نفاذ کے بعد ، چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی نے حیرت انگیز  کامیابیاں حاصل کیں  جو انسانی تاریخ میں منفرد ہیں۔ "یہ کرشمہ کیسے رونما ہوا؟ " یکم جولائی میڈل " جیتنے والے ان انتیس سی پی سی کارکنان اور ان کی نمائندگی کرنے والے 91 ملین سے زیادہ سی سی پی ارکان کی کہانیاں اس سوال کا مکمل جواب دیتی ہیں ۔