چین- پاک اقتصادی راہداری کے شرکا کی سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پرتہنیتی پیغامات

2021-06-30 17:10:28
شیئر:

چین- پاک اقتصادی راہداری کے شرکا کی سی پی سی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پرتہنیتی پیغامات_fororder_0VAUUUwyXz

"دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشئیٹو کے اہم پائلٹ منصوبے اور چین پاکستان تعاون کے مثالی منصوبے کی حیثیت سے ، چین پاک اقتصادی راہداری سے  پاکستان میں مجموعی طور پر پچیس ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس سے 75000 ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ  کے موقع پر ، آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور ترقی و اصلاحات کمیشن نے مشترکہ طور پر ایک آن لائن سمپوزیم کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا " چین پاک اقتصادی راہداری سے متعلق کہانی، اس کے عملے کی زبانی"۔ شرکا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے  چین پاک اقتصادی راہداری سے متعلق اپنی کہانیاں بیان کیں ۔
سی پیک اتھارٹی  کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے اپنی تقریر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے چین پاک اقتصادی راہداری نا صرف چین اور پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچاتی ہے  بلکہ خطے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کو پاکستان اور چین کے رہنماؤں کی طرف سے بہت زیادہ توجہ اور حمایت ملی ہے ، اور اس نے باہمی علاقائی روابط اور مشترکہ خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری نے حکومتوں کے درمیان تعاون سے لے کر تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں  تک ترقی حاصل کی ہے۔اس نے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان  معاشی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔