چین میں ملیریا کے خاتمے پر سی آر آئی کا تبصرہ

2021-06-30 19:56:07
شیئر:

چین میں ملیریا کے خاتمے پر سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_2

عالمی ادارہ صحت  کی جانب سے ۳۰ جون کو جاری کردہ پریس ریلیز میں عالمی ادارہِ صحت نے باضابطہ طور پر  چین میں ملیریا کے خاتمے کی تصدیق  کی ہے ۔ یوں  ، چین ۳۰ سال میں مغربی بحر الکاہل علاقے  سےوہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ملیریا کے خاتمے کی تصدیق کی گئی ہے۔
چین میں ۱۹۴۰ کی دہائی میں  ملیریا کے کیسز کی تعداد ۳۰ ملین تھی ۔ ۲۰۱۷ کے بعد سے یہ تعداد  صفر ہو چکی ہے ۔ اس مرض کا خاتمہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔
دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی حیثیت سے ، چین میں  ملیریا کے مکمل خاتمے سے نا صرف چین میں  صحت کے معیار میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے ، بلکہ یہ انسانی حقوق کی ترقی کا بھی ثبوت ہے۔ انتہائی غربت کے خاتمے کے بعد  یہ انسانی صحت اور پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پیشرفت کے لیے چین کی ایک اور بڑی  خدمت  ہے۔
ڈبلیو ایچ او گلوبل ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹر پیڈرو آلونسو نے اس حوالے سے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  کئی دہائیوں سے ، چینی حکومت اور چینی عوام کی کئی دہائیوں کی محنت اور جدوجہد سے ملیریا کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے ،  انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کے لیے چین کی انتھک کوشش پوشیدہ  ہے۔
در حقیقت ، چاہے  ملیریا کا خاتمہ کرنا ہو  یا اب کووڈ-۱۹کی وبا کے خلاف لڑنا ہو ، یہ بین الاقوامی برادری کو یاد دلاتا ہے کہ بنی نوع انسان کا ایک ہم نصیب معاشرہ ہے اور صحت عامہ کے عالمی بحران کا مقابلہ  کرنے کے لیے ، یکجہتی اور تعاون تمام ممالک کے لیے واحد صحیح انتخاب ہے۔

چین میں ملیریا کے خاتمے پر سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1