شی جن پھنگ کی تقریر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی لوگوں کے مفادات کو اولین ترجیح دینے کی مظہر ہے۔ چیف ایڈیٹر"ڈیلی میل"

2021-07-01 17:31:06
شیئر:

شی جن پھنگ کی تقریر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی لوگوں کے مفادات کو اولین ترجیح دینے کی مظہر  ہے۔  چیف ایڈیٹر"ڈیلی میل"

یکم جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سوویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے مین سٹریم انگریزی اخبار "ڈیلی میل" کے چیف ایڈیٹر ، مخدوم بابر نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ  کی تقریر کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئےکہا کہ سی پی سی  کی سربراہی میں ، چین نے اپنے پہلے صد سالہ اہداف حاصل کرلیے ہیں ، ایک ہمہ جہت خوشحال معاشرے کو  قائم کیا ہےاور انتہائی  غربت کے مسئلے کو حل کیا ہے ۔ چونکہ سی پی سی  لوگوں کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہے  لہذا تمام چینی عوام سی پی سی  کی صد سالہ سالگرہ کی خوشی منا رہے ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی عوام سی پی سی کے رہنماؤں کا کتنا احترام کرتے ہیں اور ان کے دلوں میں اپنی پارٹی کے لیے کتنی محبت ہے۔ "مخدوم بابر کی رائے میں دوسرے صد سالہ اہداف کے سفر میں ، سی پی سی چین کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے گی۔ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی سربراہی میں ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" پوری دنیا میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گی اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھی مزید قریب ہوجائیں گے۔