چین "آقا" کی مانند متکبر رویوں کو ہرکس قبول نہیں کرے گا ،شی جن پھنگ

2021-07-01 10:00:35
شیئر:

چین  "آقا" کی  مانند  متکبر رویوں کو  ہرکس قبول نہیں کرے گا ،شی جن پھنگ_fororder_123111

صدر شی جن پھنگ نے یکم جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام بنی نوع انسان کی تمام کارآمد کامیابیوں سے فعال طور پر  استفادہ کرتے ہیں ، تمام مفید تجاویز اور نیک نیتی پر مبنی تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں ، لیکن کبھی بھی "آقا" کی  مانند متکبر پرچار کو قبول نہیں کرتے ہیں ۔
شی جن پھنگ نے  پرزور الفاظ میں کہا کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی درست راہ ہے ۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام اپنی منتخب کردہ راہ پر ثابت قدمی سے گامزن رہیں گے  اور چین کی ترقی کا مستقبل اُس کے اپنے ہاتھ میں رہے گا ۔