پیپلز لبریشن آرمی کو عالمی سطح پر صف اول کی فوج بنایا جائے گا ، شی جن پھنگ
2021-07-01 10:10:46
شیئر:
شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ چین کو اپنی خصوصیات کی حامل ایک طاقتور فوج کی تشکیل کرنی چاہیے، پیپلز لبریشن آرمی کو بہترین عالمی معیار کی فوج میں ڈھالنا چاہیے تاکہ ملک کے اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوط صلاحیت اور بھرپور اعتماد سے دفاع کیا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے پارٹی اور عوام کے لیے لافانی کارنامے سرانجام دیے ہیں جو چینی سرزمین ، قومیتی وقار کے تحفظ کا مضبوط ستون ہے اور یہ فوج علاقائی و عالمی امن کو برقرار رکھنے کی بھی ایک مضبوط قوت ہے ۔