کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے یکم جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایک سو سال قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا قائم ہوئی۔ سچائی کا احترام کرنا،ابتدائی اہداف کے لیے کوشش کرنا،اپنی ذمہ داری کو نبھانا،قربانی سے نہ ڈرتے ہوئے انتھک جدوجہد کرنا ،پارٹی کے لیے ایمانداری سے کام کرنا اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی اصل روح ہے اور یہ سی پی سی کا روحانی منبع بھی ہے۔
ایک سو سال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے پارٹی کے قیام کی روح کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی اراکین کی روحانی روایات کو آگے بڑھایا،نمایاں سیاسی خصوصیات کو پروان چڑھایا۔ اس روح کو آئندہ نسلوں میں منتقل کیا جائے گا اور اسےمزید فروغ دیا جائےکا۔