چین پاک دوستی ہمیشہ چٹانوں کی طرح مضبوط رہے گی اور نسل در نسل آگے بڑھے گی۔ چینی وزارت خارجہ

2021-07-01 17:14:27
شیئر:

چین پاک دوستی ہمیشہ چٹانوں کی طرح مضبوط رہے گی اور نسل در نسل آگے بڑھے گی۔ چینی وزارت خارجہ_fororder_14

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سوویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان صاحب نے ایک تہنیتی پیغام بھیجا جسے چینی حکومت نے خوش دلی کے ساتھ قبول کیا ۔  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا عزم اور چینی حکومت کا مستقل موقف ہے۔ چین اور پاکستان ، چاروں موسموں کے اسٹریٹیجک  شراکت دار ہیں۔ رواں سال سی پی سی کے قیام کی سوویں سالگرہ ہے جب کہ چین -پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترہویں سالگرہ بھی ہے۔ گزشتہ ستر سالوں میں عالمی صورتحال میں جیسی بھی تبدیلی آئی ،چین اور پاکستان نے باہمی اعتماد سے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ چین پاک دوستی ہمیشہ چٹانوں کی طرح مضبوط رہے گی اور نسل در نسل آگے بڑھے گی۔ مستقبل  میں چین، امن، ترقی ، تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصول پر قائم رہتے ہوئے نئی طرز کےعالمی تعلقات کے قیام ، بنی نو عِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی اعلی معیار کی ترقی کے لیے  کوشش جاری رکھے گا۔