کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت کو برقرار رکھنا ہوگا ، شی جن پھنگ
2021-07-01 09:57:07
شیئر:
چینی صدر شی جن پھنگ نے یکم جولائی کو سی پی سی کی سوویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بغیر ، عوامی جمہوریہ چین نہیں ہوگا ، اور نہ ہی چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کا حصول ممکن ہوگا ۔ تاریخ اور عوام نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا انتخاب کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت کو برقرار رکھنا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت ، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سب سے بنیادی خصوصیت ہے ،یہ قیادت چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی اعلیٰ ترین برتری ، پارٹی اور ملک کی بنیاد اور تمام چینی عوام کا مفاد اور تقدیر ہے۔ صدر نے کہا کہ سی پی سی کی جامع قیادت کو برقرار رکھا جانا چاہئے، اور سائنسی حکمرانی ، جمہوری حکمرانی اور قانون کے مطابق گورننس کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔