صدر شی جن پھنگ کا کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے ارکان کی گزشتہ نسوں ل کو خراج تحسین

2021-07-01 09:51:49
شیئر:

صدر شی جن پھنگ کا کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے ارکان کی گزشتہ نسوں ل کو خراج تحسین_fororder_4433

کمیونسٹ  پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے ارکان کی گزشتہ نسلوں  کو خراج تحسین پیش کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ماؤ زے تنگ،دینگ شیاؤ پھنگ ،جیانگ زے مین اور حو جن تھاؤ سمیت پارٹی کے سینئر  رہنماوں   نے چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دیں ، ہم  انہیں عظیم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہم چین میں انقلاب،تعمیرات،اصلاحات ،سی پی سی کے قیام،مضبوطی اور ترقی،قوم کی خودمختاری اور عوام کی آزادی  کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والی پارٹی کے اراکین کی اولین نسل کو دل کی گہرائیوں سے یاد کرتے ہیں۔
شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی  کی نمائندگی کرتے ہوئے پورے ملک کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا،ہانگ کانگ،مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں کو پرخلوص نیک تمنائیں پیش کیں اور چینی عوام سےدوستانہ انداز میں ہم آہنگ ہونے،چین کے انقلاب، چین کی ترقی اور اصلاحات کی حمایت و مدد کرنے والے مختلف ممالک کے عوام اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔