سی پی سی نےاپنے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے وعدے کو پورا کیا ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-01 19:26:07
شیئر:

سی پی سی نےاپنے  اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے وعدے کو پورا کیا ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_下载

یکم جولائی کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سوویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نےاعلان کیا کہ  "ہم نے پہلے صد سالہ اہداف حاصل کرلیے ہیں ، چین کی سرزمین پر ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر مکمل کی گئی ہے ، تاریخی طور پر انتہائی غربت کے مسئلے کو حل کیا  گیا ہے  اور اب ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی دوسری صد سالہ منزل کی طرف گامزن ہیں۔ اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر ، چینی عوام سے سی پی سی کا پختہ وعدہ اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ  کے چینی خواب کی تعبیر  کا اہم اقدام ہے۔ چونکہ یہ وعدہ مقررہ وقت  کے مطابق پورا ہوا ہے ، تو اس کا  مطلب ناصرف یہ  ہے کہ چین کی معاشی ، سائنسی اور تکنیکی طاقت ، جامع قومی  قوت اور لوگوں کا معیار زندگی ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے  بلکہ اس سے ان  ممالک اور اقوام کو  چینی دانش اور چینی فارمولا فراہم کیا گیا  جو اپنی خودمختاری برقرار رکھتے ہوئے تیز رفتار  ترقی کرنا چاہتے ہیں۔سی پی سی کی جانب سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی  تعمیر  و تکمیل تاریخ اور عوام سے کیے گئے وعدوں کابہترین جواب ہے ۔ اب سی پی سی  ، چینی عوام کو ساتھ لے کر  دوسرے صد سالہ اہداف  کے حصول  کی ایک نئی راہ پر گامزن ہے۔ 2020 سے 2035 تک ، چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنایا جائے گا،2035 سے اس صدی کے وسط تک ، جب  عوامی جمہوریہ چین  کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ہوگی ، تب تک چین کو  ایک خوشحال ، جمہوری ،ہم آہنگ ،طاقتور  جدید سوشلسٹ ملک بنایا جائےگا ۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ قومی جدیدیت اور  ترقی و خوشحالی ہمیشہ   چینی کمیونسٹس کا غیر متزلزل مقصد اور منزل  ہے۔