کسی بھی بیرونی طاقت کو اپنے ساتھ دھونس جمانے کی اجازت نہیں دیں گے، شی جن پھنگ
2021-07-01 10:36:09
شیئر:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام انصاف کی جستجو کرنے والے ہیں ۔یہ کسی ظالم سے نہیں ڈرتے۔ چینی قوم کو اپنی شناخت پر فخر اور اعتماد ہے۔چینی قوم نے کبھی کسی دوسرے ملک کے عوام کو دھونس، ظلم یا جبر کا شکار نہیں بنایا اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ چینی عوام کسی بھی بیرونی قوت کو اپنے ساتھ دھونس، بالادستی یا جبر کا رویہ روا رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر کوئی ایسا سوچتا ہے تو اسے ایک ارب چالیس کروڑ عوام کا سامنا کرنا ہوگا۔