کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تمام ارکان کے لیے مرکزی کمیٹی کی ہدایات
2021-07-01 11:08:04
شیئر:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے،عقائد کو مضبوط بنایا جائے،پارٹی کے اہداف کی تکمیل کی جائے اور عوام کے ساتھ قریبی روابط کو برقراررکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ارکان کو ہمیشہ عوامی امنگوں کا احترام کرنا چاہیے،عوام کے ساتھ مل کرجدوجہد کرنی چاہیئے،خوبصورت زندگی کے لیے عوامی خواہشات کی تکمیل ، پارٹی اور عوام کی مزید شان و شوکت کے لیے کوشش جاری رکھنی چاہیئے۔