ممتاز عالمی رہنماؤں اور سیاستدانوں کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ پر مبارک

2021-07-02 10:07:07
شیئر:

ممتاز عالمی رہنماؤں اور سیاستدانوں کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ پر مبارک_fororder_0702巴经济部长

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ، بنگلہ دیش ، مصر ، ایران ، ویت نام ، زیمبیا اور  نائیجیریا  سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں اور ممتاز سیاسی شخصیات نے شاندار الفاظ میں مبارک  دیتے ہوئے گزشتہ صدی میں چین کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں حاصل کردہ  نمایاں کامیابیوں پر چینی قیادت کو  خراج تحسین پیش کیا ۔ 

پاکستان کے وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پی سی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے لیے بے مثال قربانی دی اور ثابت قدمی سے جدوجہد کی ۔ یہ قابل تحسین ہے ۔ ا ن کا خیال ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب  سے پیش کردہ چین پاک اقتصادی راہداری اور " دی بیلٹ اینڈ روڈ " انیشیٹو  چین اور پوری دنیا کی مشترکہ ترقی میں مدد  دے رہا ہے ۔ سی پی سی کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے ویڈیو پیغام  کے ذریعے مبارک باد  دیتے ہوئے کہا کہ " کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ۱۰۰ویں سالگرہ کے حسین موقع پر بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی چیئر پرسن کی حیثیت سے میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام  کی طرف سے  سی پی سی کے محترم جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ ، دیگر پارٹی رہنماؤں اور  ارکان نیز چینی عوام کو  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کرتی ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں ۔