کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا پرامن ترقی کیلئے نیا راستہ -طاقتور ہونے کے باوجود غلبہ زیر غور نہیں ہوگا ،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-03 20:00:09
شیئر:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  زور دیا کہ چین ہمیشہ  عالمی امن کی تعمیرکرنے والا،عالمی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دینے والا اور بین الاقوامی نظم و نسق کا تحفظ کرنے والا ملک رہا ہے۔
لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ سی پی سی نے اپنی حکمرانی کے بعد سے عوام کو ساتھ لے کر ملک کو ترقی کی منزل تک پہنچایا ہے،لیکن سی پی سی نے "طاقتور ملک  ضرور غلبہ اختیار کرتا ہے" کے پرانے مغربی راستے کا انتخاب نہیں کیا ، بلکہ پرامن ترقی کے نئے راستے پر گامزن رہا ہے۔یہ انسانی ترقی میں سی پی سی کی اہم خدمت ہے۔
چینی ثقافت کی تاریخی روایت، امن کی حامی  سی پی سی  اور عوامی جمہوریہ چین کے تعمیراتی تجربات سے اس بات کا بھر پور اظہار ہوتاہے  کہ 95 ملین سے زائد ارکان پر مشتمل سی پی سی عالمی امن کی حفاظت میں کلیدی ستون ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امن کے حامی ہونے  کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سی پی سی اپنے جائز حقوق و مفادات کو ترک کرے گی ۔سی پی سی کسی ظالم سے  نہیں ڈرتی۔ سی پی سی کسی  بھی بیرونی قوت کو چینی عوام کے ساتھ دھونس، بالادستی یا جبر کا رویہ روا رکھنے کی اجازت نہیں دے  گی۔ اگر کوئی ایسا سوچتا ہے تو اسے ایک ارب چالیس کروڑ عوام کا سامنا کرنا ہوگا۔یہ رویہ عالمی انصاف کے تحفظ کے لیے مضبوط  آواز بھی بلند کرتا ہے۔