کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مسلسل ترقی کی کلید اس کی خوداصلاحی کی روح ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-04 16:07:06
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مسلسل ترقی کی کلید اس کی خوداصلاحی کی روح ہے، سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_2222

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے یکم جولائی کو سی پی سی کی 100ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بے شمار آزمائشوں کے باوجود سی پی سی کی مسلسل ترقی کی وجوہات میں ایک اہم وجہ یہ  ہے کہ سی پی سی مختلف تاریخی ادوار میں درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اچھی  طرز حکمرانی پر گامزن  رہی ہے ۔
سی پی سی کی ترقی کے سو سال  پر نظر ڈالی جائے تو خوداصلاحی کی روح وہ مخصوص نشان ہے جو سی پی سی کو دوسری سیاسی جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے۔  1926 میں سی پی سی نے انسداد بدعنوانی کی اپنی پہلی دستاویز جاری کی ۔ چین کی انقلاب کی رہنمائی سے لے کر ، عوامی جمہوریہ چین کے قیام اور اصلاحات و کھلے پن پر عمل درآمد تک ، سی پی سی  پارٹی کے  نظم وضبط کو سخت بنانے پر گامزن رہی ہے۔ خاص کر سی پی سی  کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سی پی سی نے انسداد بدعنوانی کے لیے "صفر رواداری" کے رویہ کے ساتھ اقدامات اٹھائے ہیں۔ 
بدعنوانی ایک عالمی چیلنج ہے جس کا پوری دنیا  کی حکمران جماعتوں کو سامنا ہے  ، لیکن یہ  سی پی سی کی انفرادیت  ہے کہ  اس نے انسداد بدعنوانی کو "زندگی اور موت کا  مسئلہ"  بناکر  عروج تک پہنچایا ہے اور اب بھی سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔
سی سی پی  اپنے اندر انقلاب  کے راستے پر گامزن ہے اور پارٹی کی حکمرانی کے حوالے سے تجربات میں اضافہ کررہی ہے۔  جس سے نہ صرف ملک کی حکمرانی کے معیار کو بلند  کیا گیاہے  بلکہ مختلف ممالک میں سیاسی جماعتوں کی حکمرانی کے لئے مفید تجربات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔