رہائشی عمارت گرنے کے حادثے پر امریکی حکومت کی بے حسی دل دہلادینے والی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-04 16:05:15
شیئر:

رہائشی عمارت گرنے کے حادثے پر امریکی حکومت  کی بے حسی دل دہلادینے والی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_111

امریکی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دو تاریخ تک فلوریڈا میں رہائشی عمارت گرنے کے حادثے میں بائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ۱۲۶ابھی تک  لاپتہ ہیں۔ حادثے کے دوران  اور بعد میں امداد ی کارروائیوں کی سست روی اور استعداد کی کمی امریکی حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہے جو دل دہلا دینے والی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد علاقائی اور وفاقی حکومت کی امداد کی منظوری  میں سولہ گھنٹے لگے۔ سولہ گھنٹوں کے بعد پہلی امدادی ٹیم  پہنچی جو صرف دس بارہ اراکین پر مشتمل تھی۔امریکی اہلکار امدادی کارروائیوں کی بجائے روزانہ پریس کانفرنس کے انعقاد میں مصروف ہیں۔عمارت گرنے کی کیا وجہ ہے؟امدادی کارروائی کیوں اتنی سست رہی ہے ؟ذمہ داران  کون ہیں ؟ان کلیدی سوالات کے  جواب کی بجائے امریکی ریاستی حکومت اور وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے پر ملبہ  ڈالنے کے پرانے کھیل کا آغاز کیا۔
کووڈ-۱۹ کی وبا میں چھ لاکھ سے زائد امریکیوں کی ہلاکت سے لے کر  ٹیکساس کی لوڈ شیڈنگ میں سردی کی لہر میں ہلاک شہری تک، اور اب فلوریڈا کی عمارت گرنے کے حادثے میں جان بحق افراد تک، بعض امریکی سیاستدانوں نے سب سے بنیادی انسانی حق یعنی حق بقاء پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور یہی امریکہ کا اصل المیہ ہے۔