سی پی سی اور چینی عوام کے مابین تعلقات کو متاثر کرنے کی ہر تدبیر ناکامی سے دوچار ہو گی ۔سی آر آئی کا تبصرہ

2021-07-06 10:46:55
شیئر:

سی پی سی اور چینی عوام کے مابین تعلقات کو متاثر کرنے کی  ہر تدبیر ناکامی سے دوچار ہو گی ۔سی آر آئی کا تبصرہ_fororder_1

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا   کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر ، سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھںگ نے اپنے خطاب میں پرزور الفاظ میں کہا کہ "سی پی سی کو چینی عوام سے الگ کرنے اور  محاز آرائی پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے! 95 ملین سے زائد چینی کمیونسٹ اس پر راضی نہیں ہوں گے! 1.4 بلین سے زائد چینی عوام اس پر راضی نہیں ہوں گے! "۔
 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کو سمجھنے کے لئے ، پارٹی اور چینی عوام کے مابین خونی رشتے  کو سمجھنا ہوگا۔ سی پی سی کی صد سالہ جدوجہد پر نظر ڈالتے ہوئے یہ سمجھنا ہرگز مشکل نہیں ہے کہ کیوں پارٹی کے اعلیٰ رہنما نے اس قدر  پختہ اور پر اعتماد بیان دیا ہے۔ گزشتہ 100 سالوں سے ، سی پی سی نے  عوام کو  ساتھ لے کر ملک و قوم کی ترقی ،  اصلاحات و کھلے پن اور جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر  سمیت دیگر شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سی پی سی کی حقیقی منزل  عوام کے لیے خوشحال زندگی کا حصول ہے۔ یونان کے سابق وزیر خارجہ جارج کٹروگالوس نے ایک بار واضح طور پر کہا تھا کہ سی پی سی  ہمیشہ سے چینی عوام کے ساتھ رہی ہے اور ہر ایک  فرد کے بہتر اور ہم آہنگ مستقبل کے حصول کے لئے پرعزم اور کوشاں رہی  ہے۔ سی پی سی کا نظریہ یہی ہے کہ سب کچھ عوام کے لیے ہے اور ہر اقدام عوام پر مبنی ہے۔
 مستقبل میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  چینی عوام کو متحد کرتے ہوئے مزید ترقیاتی معجزات پیدا کرئے گی اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کرئے گی۔