اہم عالمی شخصیات کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شاندار کامیابیوں کی پزیرائی

2021-07-06 15:23:16
شیئر:

اہم عالمی شخصیات کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شاندار کامیابیوں کی پزیرائی_fororder_6

گذشتہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر متعدد ممالک کے سیاست دانوں اور اسکالرز نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم خطاب کی تعریف کرتے ہوئے سوسالوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شاندار کامیابیوں کو  بھرپور سراہا۔
لاؤس اینڈ چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامنی انتیلہ نے کہا کہ لاؤس اور چین کے مابین دیرپا  تبادلے سے انہوں نے محسوس کیا  ہے کہ چینی عوام امن سے محبت کرتے ہیں اور قومی فخر کا مضبوط احساس رکھتے ہیں۔ چین کی جامع قومی طاقت اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، لیکن چین کبھی بھی کمزور ممالک پر اثرا نداز نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی دوسرے ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو سے دنیا بھر کے ممالک کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے "بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر" کے تصور کو وسیع  پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی ہے ۔یہ وہ تمام مثبت شراکتیں ہیں جنہیں چین نے بین الاقوامی برادری کے لئے عملی جامہ پہنایا ہے۔