گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی شرکت

2021-07-06 18:54:48
شیئر:

 گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی شرکت_fororder_1625551161359_300_795x447

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پانچ تاریخ کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمتی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے 2200ایکڑپر محیط زونز کو ہم نے کھول دیا ہے، پاکستان بڑا عظیم ملک بننےجارہاہے، بلوچستان ترقی کےسفرمیں پیچھےرہ گیا ہے، تاہم اب گوادر پاکستان کے ترقی کے سفر میں مرکز بننے جارہا ہے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ گوادر کو دنیا سے منسلک کرے گا، اس سےبلوچستان سمیت پورےپاکستان کوفائدہ ہوگا۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بھی ان تقریبات میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران ، وزیر اعظم عمران خان نے فری زون میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چین اور پاکستان کے ملازمین کو  سرٹیفکیٹ  سے نوازا ، اور ویڈیو کے ذریعے چینی سرمایہ کاروں سے بات چیت کی۔